ایشیا کپ :میچوں کے اوقات کار میں تبدیلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 6:30 جبکہ پاکستان وقت کے مطابق 7:30 بجے شروع ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے، ابوظبی میں یو اے ای اور عمان کے درمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے شروع ہونگے
دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ کا شام کو مقامی وقت 6:30 بجے آغاز ہوگا
میچز کے اوقات کار میں تبدیلی موسم اور شائقین کی آسانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے میچز شام کو مقامی وقت 6 بجے شروع ہونے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔