موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Aug 30, 2023 | 20:16:PM
موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔  

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بھی اسلام آباد سمیت  ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا،تاہم  دیر اور کوہستان میں چند مقا مات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ  پنجاب کےبیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔  

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، خریداروں نے سر پکڑ لئے
محکمہ موسمیات نے رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا،تا ہم پنجگور، آواران اور گردونواح میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں    مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔