سابق  کپتان سرفراز کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ خودکھانا بنانا پڑا۔۔  ویڈیو وائرل

Aug 30, 2021 | 22:06:PM
 سابق  کپتان سرفراز کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ خودکھانا بنانا پڑا۔۔  ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو کچن میں کھانا بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہاتھوں میں گلوز پہنے سرفراز احمد پاستہ اٹھا کر اوون میں رکھ رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ شوہر کی ویڈیو بنارہی ہیں۔سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ثنا جاویدکےبولڈ فو ٹو شو ٹ پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید

شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد اوون میں پاستہ رکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی بتا رہے ہیں کہ ہم اس کو 15 سے 20 منٹ کے لئے گرم کریں گے اور اس کے بعد ہمارا پاستہ تیار ہوجائے گا۔سوشل میڈیا پر کثیر تعداد میں صارفین نے اس ویڈیو کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جبکہ سرفراز سے اظہار محبت کرتے بھی نظرآرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی