’’ پردیسی پردیسی جانا نہیں‘‘ گیت پر  عدنان صدیقی نے کیا خو ب بانسری بجائی۔۔ ویڈیو وائرل

Aug 30, 2021 | 17:19:PM
 ’’ پردیسی پردیسی جانا نہیں‘‘ گیت پر  عدنان صدیقی نے کیا خو ب بانسری بجائی۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک) اداکارعدنان صدیقی پا کستانی شو بز انڈسٹری کا جانا ما نا نا م ہیں۔وہ اپنی بے ساختہ اور حقیقت سے قر یب ادا کا ری کی بدولت جا نے جا تے ہیں۔انہو ں نے ایک بارپھر ’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ گانے پر بانسری بجاکرخوب داد وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی

نجی ٹی وی  کے مطابق عدنان صدیقی جتنی اچھی اداکاری کرتے ہیں اتنی ہی اچھی بانسری بجانا بھی جانتے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ کافی سارے پرانے گانوں پربانسری بجا کرمداحوں سے داد حاصل کرچکے ہیں اور اب ایک بارپھراداکار کی خوب واہ واہ ہورہی ہے۔اداکارنے اپنے انسٹا گرام پرایک وڈیواپ لوڈ کی جس میں ان کا بھتیجا بالی وڈ کا مشہور زمانہ گیت’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ گارہا ہے جس پراداکاربیک گراؤنڈ پربانسری بجا رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

مداحوں کوعدنان صدیقی کی یہ وڈیو بے حد پسند آرہی ہے ۔اور وہ اس پر ملے جلے کمنٹس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میری بیٹی شردھا کا ہاتھ ابھی تک کسی نے نہیں ما نگا۔۔شکتی کپور کا حیر ت انگیز انکشاف