میجر جنرل (ر) کاشف آزاد ہلالِ امتیاز (ملٹری) ممبر ایف پی ایس سی مقرر

Apr 30, 2026 | 18:26:PM
میجر جنرل (ر) کاشف آزاد ہلالِ امتیاز (ملٹری) ممبر ایف پی ایس سی مقرر
کیپشن: ایف پی ایس سی، لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک ) وفاقی حکومت کی جانب سے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقرری کر دی گئی، صدرِ پاکستان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل (ر) محمد کاشف آزاد ہلالِ امتیاز (ملٹری) ممبر ایف پی ایس سی مقررکر دیئے گئے۔

مزید براں ان کی تقرری 3 سال کی مدت یا پھر 65 سال کی عمر مکمل ہونے تک مؤثر رہے گی، تقرری کی مدت  کا اطلاق عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم، نوٹیفکیشن جاری