پاکستان میں منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب ہو گئے

Apr 30, 2023 | 18:45:PM
پاکستان میں منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چند روز قبل وفاقی دارالحکومت سے سامنے آنے والے منکی پاکس کے دونوں مریض  صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج منکی پاکس کا مریض ڈسچارج کردیا گیاہے، جبکہ منکی پاک کا گھر میں قرنطینہ ہونے والا مریض بھی صحت یاب ہوگیا ہے، منکی پوکس کے دونوں صحت یاب ہونے والے اشخاص بیماری آگے نہیں پھیلا سکتے۔ 

ماہرین متعدی امراض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چکن پاکس کے بہت زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، ملک میں چکن پاکس کے کیسز کو اس وقت منکی پوکس تصور کیا جارہا ہے، وفاقی وزارت صحت کو چکن پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لینا چاہیے۔