ڈر کس چیز کا۔۔؟عثمان بزدار ڈٹ گئے۔اہم خبر سامنے آ گئی

Apr 30, 2022 | 12:35:PM
 ڈر کس چیز کا۔۔؟عثمان بزدار ڈٹ گئے۔اہم خبر سامنے آ گئی
کیپشن: عثمان بزدار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عثمان بزدار نے وزرا کو اپنے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ آئینی طور پر بحال ہوچکے ہیں، ڈر کس چیز کا ,کام پر توجہ دینا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق  عثمان بزدار ڈٹ گئے اور ہدایات جاری کی کہ وزرا تیاری پکڑیں اور اپنے دفاتر کا چارج سنبھالیں، تمام وزرا اپنے سیکریٹریزکو بلائیں اور آج کےایجنڈےپرمیٹنگ کریں۔

 ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں ڈھائی بجے وکلا کو طلب کر لیا  ، عثمان بزداروکلاسےموجودہ صورتحال پرمشاورت کریں گے جبکہ پرویزالٰہی دوپہر ڈیڑھ بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس پرغنڈوں کا قبضہ ، گورنر پنجاب نے صدر  عارف علوی کو خط لکھ دیا

دوسری جانب عثمان بزدارکا پروٹوکول واپس لےلیاگیا ، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پروٹوکول کے بغیر اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔