چاول کی قیمت میں 25روپے فی کلو اضافہ
کیپشن: چاول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فراز رمضان)چاولوں کی قیمتوں میں خود ساختہ مہنگائی،سیلہ کائنات اور کچی کائنات چاول 25 روپے فی کلو اور 1 ہزار روپے من مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیلہ کائنات چاول 13 ہزار 600 اور کچی کائنات چاول 14 ہزار روپے من ہوگئے ۔
سیلہ کائنات چاول 340 روپے اور کچی کائنات چاول 360 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
دکاندار کاکہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے چاول کی فصل متاثر ہوئی ہے،پرانا چاول لوگوں نے سٹاک کرنا شروع کر دیا ہے اور بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت, محکمہ ایکسائز کا اہم اعلان