جامعہ کراچی نے بی اے کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

Sep 29, 2025 | 18:32:PM
جامعہ کراچی نے بی اے کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)جامعہ کراچی نے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس ریگولر و پرائیوٹ سال دوئم کے سالانہ امتحانات برائے 2023- 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے) ریگولر سال دوئم و باہم 2023 کے امتحانات میں اقراء حفاظ ڈگری کالج کی لاریب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

افرا بنت عابد رزاق نے دوسری جبکہ عنزیلہ بنت یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایسو سی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے) ریگولر سال دوئم وباہم2024 کے امتحانا ت میں اقراء حفاظ ڈگری کالج کی نورالحرم نے پہلی، روشن بنت محمد عارف نے دوسری جبکہ ہادیہ شکیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایسو سی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے) ریگولر2023-2024 کے امتحانات میں 8353 طلبا شریک ہوئے، 1351 طلبا کو فرسٹ ڈویژن جبکہ2355 طلبا کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔

امتحانات میں کامیابی کا تناسب 44.37 فیصد رہا، ایسو سی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے) پرائیوٹ سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2023 کے امتحانات میں نویرا بنت محمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عائشہ بتول بنت احمد نے دوسری جبکہ نمرہ شعیب بنت محمد شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے) پرائیوٹ سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے2024 کے امتحانات میں رفیدہ ارشد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ثمینہ مراد دوسری اور ماہ نور ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے) پرائیوٹ 2023-2024ء کے امتحانات میں 3555 طلبا شریک ہوئے، 501 طلبا کو فرسٹ ڈویژن جبکہ1035 طلبا کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔کامیابی کا تناسب 43.40 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی : فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر زحموں کی تاب نہ لاکرچل بسے