ایشیا کپ کے بعد بھی انڈیا میں ’ہینڈ شیک تنازع‘ کی گونج

Sep 29, 2025 | 17:40:PM
ایشیا کپ کے بعد بھی انڈیا میں ’ہینڈ شیک تنازع‘ کی گونج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)ایشیا کپ کے فائنل کے بعد بھی انڈیا اور پاکستان کے درمیان ’ہاتھ ملانے کا تنازع‘ عروج پر ہے، سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین اس بابت باتیں کر رہے ہیں اور ویڈیو کلپس بھی شیئر کر رہے ہیں۔
مہاراشٹر کی اہم سیاسی جماعت شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے مصافحہ کے حوالے سے ایک دعویٰ کیا ہے اور اپنے دعوے کی تائید میں انھوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انڈین کپتان سوریہ کمار یادیو کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انھوں نے لکھا: ’15 دن پہلے، سیریز کے آغاز میں، پاکستان کے وزیر محسن نقوی سے مصافحہ کیا اور تصویر بھی کھنچوائی، ابھی یہ لوگ ملک کو ایک ڈرامہ دکھا رہے ہیں۔
سنجے راوت نے کہا کہ اگر آپ کے خون میں اتنی ہی حب الوطنی تھی تو آپ کو پاکستان کے ساتھ میدان میں نہیں اترنا چاہیے تھا، یہ اوپر سے نیچے تک ڈرامہ ہی ڈرامہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی : فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر زحموں کی تاب نہ لاکرچل بسے