ایشیا کپ کی ٹرافی کو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر میں رکھنے کا فیصلہ

Sep 29, 2025 | 10:09:AM
 ایشیا کپ کی ٹرافی کو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر میں رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی ٹیم کو بعد میں بھی ٹرافی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، ٹرافی کو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر میں رکھا جائیگا۔

ذرائع اے سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کو ان کے رویہ کی وجہ سے ٹرافی نہیں ملے گی، بھارتی ٹیم نے انکار کیا، اس لئے ٹرافی نہیں دی جائے گی۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی بھارتی ٹیم کے رویہ پر ڈٹ گئے،ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کو بعد میں بھی ٹرافی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سیکرٹری بی سی سی آئی کا ٹرافی کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

 دوسری جانب ایشیا کپ میں اصل ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں دونوں ایک ٹرافی کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، حالاں کہ بھارتی ٹیم کو ان کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کی اصل ٹرافی دی ہی نہیں گئی۔

سپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزیوں پر بھارتی کپتان سوریا یادیو کو صحافیوں کے تابڑ توڑ سوالات کا سامنا کرنا پڑا،ایک صحافی نے ٹرافی سے متعلق سوال کیا کہ تو بھارتی کپتان بات گھماتے نظر آئے۔

کپتان سوریا کمار نے یہ بھی کہا کہ ٹرافی سے متعلق فیصلہ گراؤنڈ میں ہی کیا، کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو۔

 انہوں نے شرمندہ ہونے کے بجائے شکوہ کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیاکپ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں دی گئی، ٹیم نے ایشیاکپ کی ٹرافی محسوس کرلی ہے۔