پرائیویٹ سکولز نے کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم دی ؟رپورٹ طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)پرائیویٹ سکولز نے کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم دی ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دس فیصد حقدار بچوں کو پرائیویٹ سکولز میں فری تعلیم کے قانون پر عمل درآمد کے کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر ایک صفحے کا آرڈر جاری کر دیا.
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹیم کو ان کے رویہ کی وجہ سے ٹرافی نہیں ملے گی،ذرائع ایشین کرکٹ کونسل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈرمیں کہاکہ پرائیویٹ سکولز کی ریگولیٹری باڈی پیرا رپورٹ جمع کرائے جس میں بتائیں کہ کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم پرائیویٹ سکولز نے دی ۔