سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل

Sep 29, 2023 | 21:56:PM
سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل
کیپشن: سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی آئی اے بشیر میمن
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے استقبال کیلئے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کی جانب سے بشیر میمن کو 12 رکنی کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین، سعودی عرب نے بڑا مطالبہ کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں بشیر میمن کے علاوہ محمد زبیر،کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی بھی شامل ہیں۔