فارما مینوفیکچرز کی ادویات 25 فیصد مہنگی کرنے کی دھمکی 

Sep 29, 2022 | 21:14:PM
فارما مینوفیکچرز ,ادویات ,پچیس فیصد ,مہنگی کرنے کی دھمکی ,
کیپشن: ادویات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فارما مینوفیکچرز نے ادویات پچیس فیصد مہنگی کرنے کی دھمکی دیدی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین فارما مینوفیکچرز نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ڈریپ نے مذاکرات نہیں کئے تو مجبوراً بیس سے پچیس فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔
فارما ممبران کاکہناتھا کہ ملک بھر سے دوائیں ایران اور افغانستان بھی سمگل ہوتی ہیں ،حکومت ملک میں ڈالر 155 روپے کا کردے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، فارما ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیاہے کہ ملک بھر میں ادویات کی 150 کمپنیاں بند ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے بھی پاکستان واپسی کیلئے تیاری پکڑ لی، وکلا کو اہم ہدایات جاری