سندھ پولیس کا ایکشن ، بڑا کارنامہ سرانجام

Sep 29, 2022 | 18:44:PM
سندھ پولیس کا ایکشن ، بڑا کارنامہ سرانجام
کیپشن: سندھ پولیس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کندھ کوٹ: پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں 9 روز قبل انڈس ہائی وے سے اغوا ہونے والا ٹرک ڈرائیور نصیر بروہی بازیاب ہوا تھا ،پولیس کے مطابق ڈاکو ایک جگہ سے دوسری جگہ مغوی کو شفٹ کر رہے تھے کہ پولیس نے ڈاکو کے اوپر فائرنگ کردی ۔   پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

 ایس ایچ او عبداللطیف میران کے مطابق ابھی بھی کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔