کترینہ کیف کی بہن میرا جی کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی؟

Sep 29, 2022 | 12:37:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کترینہ کیف کی بہن میرا جی ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے؟
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جی نے بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا شکریہ ادا کیا۔

 تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میرا جی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ازابیل کیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران آپ نے میری اور میرے ڈائریکٹر قاسم کی بہت مدد کی، آپ نے دبئی میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت دلوائی اور فلم کے حوالے سے سارا کام کروایا جس پر آپ کی بہت مشکور ہوں‘۔

ویڈیو میں میرا جی نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ ازابیل کیف ان کی ٹیم کا حصّہ ہیں اور جلد ان کی فلم میں ایک اہم کردار کے ساتھ جلوا گر ہوں گی۔اہم انہوں نے مذکورہ فلم کے حوالے سے مزید معلومات اور فلم کا نام نہیں بتایا ہے۔