حریم شاہ کا سیلاب متاثرین کی مدد کا انوکھا انداز ، ویڈیو وائرل

Sep 29, 2022 | 11:35:AM
فائل فوٹو
کیپشن: حریم شاہ کا سیلاب متاثرین کی مدد کا انوکھا انداز ، ویڈیو وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر کی جانب سے کسینو میں جیتی رقم سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حریم شاہ ان دنوں شوہر بلال کے ہمراہ ملائیشیا چھٹیاں منانے کے لیے گئی ہوئی ہیں جہاں سے وہ  مختلف تصاویر اور ویڈیوز  شیئر کر رہی ہیں۔

چند دن قبل ٹک ٹاکر  نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کسینو میں بیٹھی ہیں، ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر نے کسینو میں 5000 ملائیشین رنگٹ جیتے جس پر انہوں نے شوہر کو مشورہ دیا کہ وہ یہ رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کر دیں۔

جواب میں حریم شاہ کے شوہر بلال حامی بھرلیتے ہیں اور کسینو کی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کے لیے رضامند ہو جاتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ  کہتی ہیں کہ 5000 ملائیشین رنگٹ پاکستانی 25 لاکھ کے برابر  ہیں جبکہ حقیقت میں یہ رقم ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔