لاہور میں  ہتھوڑا گروپ کا انکشاف ۔۔سی سی ٹی وی فو ٹیج بھی سامنے آگئی

Sep 29, 2021 | 20:59:PM
 لاہور میں  ہتھوڑا گروپ کا انکشاف ۔۔سی سی ٹی وی فو ٹیج بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں  ہتھوڑا گروپ کا انکشاف ،سی سی ٹی وی کی فو ٹیج نے بھانڈا پھو ڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کی غوثیہ کالونی سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہتھوڑا گروپ نے ایک  پبلک کا ل آفس میں یہ خو فناک  وارات کی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے دوران ایک ملز م باہر کھڑا رہتا ہے جبکہ دوسرا ملزم دکان کے اندر داخل ہوتے ہی  وہاں موجود شخص جس کا نام  اویس بتایا جا تا ہے ،کے سر میں ہتھوڑا مارتا ہے  جس کی شدید ضرب سے اویس حواس کھوکر نیچے زمین پر گر جا تا ہے۔اویس کے سر پر ہتھوڑا مارنے کے بعد ملزم دکان سے دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے۔یہ سارا منظر وہاں لگے ایک کیمرہ میں محفوظ ہو جا تاہے۔پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزموں کا سر اغ لگانے کی کو شش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی ماڈل و اداکارہ کیٹی پرائس شراب پی کر ڈرائیونگ اور حادثے کا سبب بننے پر گرفتار