برطانوی ماڈل و اداکارہ کیٹی پرائس شراب پی کر ڈرائیونگ اور حادثے کا سبب بننے پر گرفتار

Sep 29, 2021 | 20:44:PM
کیٹی پرائس،جائے حادثہ پر، گاڑی، الٹی پڑی ،ہے،فائل فوٹو
کیپشن: کیٹی پرائس،جائے حادثہ پر گاڑی الٹی پڑی ہے،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماڈل و اداکارہ کیٹی پرائس کو شراب پی کر گاڑی چلانے اور حادثے کا سبب بننے پر گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپو رٹ کے مطابق  اداکارہکیٹی پرائس کو آج سیسکس میں حراست میں لیا گیا۔ وہ شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلا رہی تھی جس سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں وہ خو د بھی زخمی ہو گئیں جس پر انہیں  فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سیسکس پولیس  کا کہنا ہے کہ ”صبح 6بج کر 20منٹ پر پارٹریج گرین کے قریب ایک کار کو حادثہ پیش آنے کی اطلاع ملی۔ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو گاڑی الٹی پڑی تھی۔ 43سالہ خاتون یہ گاڑی چلا رہی تھی جس نے قانونی حد سے زیادہ شراب پی رکھی تھی اور دیگر منشیات استعمال کر رکھی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:آنجہانی اداکارسشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو بگ باس کی تاریخ کی سب سے بڑی آفر