آنجہانی اداکارسشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو بگ باس کی تاریخ کی سب سے بڑی آفر

Sep 29, 2021 | 20:28:PM
 باس کی ،سب سے،بڑی آفریحاچکرورتی، کو، بگ
کیپشن: ریحا چکر ورتی،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ آنجہانی اداکارسشانت سنگھ را جپو ت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو ہر ہفتے 35 لاکھ بھارتی روپے کے عوض پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، یہ بھاری رقم بگ باس میں اب تک کسی سلیبریٹی کو نہیں دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ایک ماہ سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ریا بگ باس 15 کا حصہ ہوں گی تاہم اس بارے میں بگ باس کے منتظمین یا اداکارہ کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا نہ ہی ان خبروں کی تردید کی گئی۔

 اداکارہ ریا چکرورتی کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہیں بگ باس 15 میں شرکت کیلئے پروگرام کی تاریخ کی سب سے بھاری رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کی سا لگرہ پر عالیہ بھٹ نے شیئر کی رومانٹک تصویر۔۔بہت ہی خاص کیپشن بھی دے دیا