سپیکر پنجاب اسمبلی سے سعودی سفیر کی ملاقات

Sep 29, 2021 | 18:38:PM
سعودی عرب، رشتے کی بنیاد، مشکل وقت
کیپشن: سپیکر پنجاب اسمبلی، چودھری پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، ایم این اے چودھری سالک حسین اور چودھری راسخ الٰہی بھی موجودتھے۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سعو دی عرب سے ہمار ے رشتے کی بنیاد لاالہ اللہ محمد رسول اللہ ہے،جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا سعودی عرب نے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیا۔
سپیکر نے کہاکہ پنجاب اسمبلی نے چھٹی جماعت تک ناظرہ جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک تر جمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی ہے،پنجاب سمبلی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام گرامی کے ساتھ خاتم النبیینﷺ اور درود پاک لکھنا لازمی قرار دیا ہے۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی کو سپیکر پنجاب اسمبلی نے نئی عمارت اور ایوان کا دورہ کروایا،سعودی سفیر نے کہاکہ اسمبلی بلڈنگ میں آیات قرآنی اور احادیث مبارکہ آویزاں کرواناچودھری پرویز الٰہی کی اسلام سے محبت کا ثبوت ہے،پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز، سائنس دان اور ورکرز سعودی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 
سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے قرآن مجید اور خاتم النبین حضرت محمدﷺکے حوالے سے چودھری پرویز الٰہی کے اقدامات کوخراجِ تحسین پیش کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا،شوکت ترین