سعودی عرب دوبارہ موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا،شوکت ترین

Sep 29, 2021 | 18:11:PM
تیل، فراہمی،معاہدہ
کیپشن: شوکت ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانی اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں بیرون ملک پاکستانی اس اکاؤنٹ کے ذریعے نیا پاکستان اسکیم میں حصہ لے سکتے ہیں حکومت کے انسٹرومنٹ بھی خرید سکتے ہیں بیرون ممالک ورکر سطح کے پاکستانیوں نے پچھلے سال 29 ارب ڈالر بھیجے ہیں جو بہتر ملازمتوں میں لوگ کام کرتے ہیں وہ باہر سرمایہ کاری کرتے تھے دوسری سطح کی کیٹگری کے لوگوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں انسینٹو دیا گیا ہے تیسری کیٹگری کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے چار ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدی گئی، گزشتہ سالوں میں گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی۔ موجودہ حکومت قلت کے باعث گندم امپورٹ کر رہی ہے۔ چینی اور گندم کی کمی 30 سال سے حکومت کرنے والوں کی ناکامی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں معیشت بہتر ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عدلیہ سے اپیل ہے شہبازشریف کے کیسز کو یومیہ بنیادوں پر سنا جائے،فواد چودھری