محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے،مریم نواز

Sep 29, 2021 | 17:01:PM
جس نے لڑنا ہے سیاسی طور پر لڑے
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ میں اور نوازشریف سیاست کیلئے کافی ہیں، جس نے ہم سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نظام ہو ملک میں انصاف ملے ایسا نظام نہ ہو کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈالاجائے۔انہوں نے کہا کہ جنید صفدر قانون کے فائنل ائیر میں ہے وہ ابھی لیگل پریکٹس کرے گا، جنید کی تو ابھی شادی ہوئی ہے، ابھی اس کا سیاست میں کوئی ارادہ نہیں، میں اور میاں صاحب سیاست کے لئے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے، محمد زبیر اور ان کی بیگم کو ویڈیو سکینڈل سے پہلے کئی بار دھمکیاں ملیں۔ مجھے کوئی دھمکی نہیں دیتا، پہلے آئی تھی تو نوازشریف نے بھر پور جواب دے دیا تھا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتی ہوں میرے والد نوازشریف دسمبر سے پہلے آ جائیں، جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے ، نواز شریف پاکستان آنے کےلئے بے تاب ہیں۔ کچھ لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب توسیع کے بارے میں آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دورے کی منسوخی ۔۔انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے معافی مانگ لی