کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری۔۔کے الیکڑک نے درخواست دیدی

Sep 29, 2021 | 15:14:PM
چئرمین نیپرا،کے الیکڑک ،کراچی
کیپشن: کے الیکڑک حکام نےنیپرا سے بجلی 97 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کراچی والوں کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری،کے الیکڑک حکام نےنیپرا سے بجلی 97 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

کے الیکڑک حکام کی جانب سے درخواست اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، اگست میں فرنس آئل سے 14 فیصد  بجلی پیدا کی گئی، نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک کا موقف ہے  کہ گیس کے کم پریشر کے باعث بہتر صلاحیت والے پلانٹس کم چلائے گئے ،میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 94 کروڑ 33 لاکھ روپےکا بوجھ پڑا ،گیس کا پریشر کم ہونے سے 61 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ،مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے 32 کروڑ 53 لالھ روپے کا بوجھ پڑا ،چئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک کو کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس فراہمی کا معاملہ حل کرے ،اگر کے الیکڑک نےمقررہ مدت میں معاملہ حل نہ کیا توانکے پیسے کاٹیں گے ،نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کے الیکڑک کو سستی پڑی ہے،مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کیوں کی3 دن میں جواب دیں ۔ اگر نیپرا ٹیم مطمئن نہ ہوئی تو یہ پیسے کے الیکڑک سے کاٹیں گے۔

کے الیکڑک نے این ٹی ڈی سی سے ضرورت کے مقابلے میں کم بجلی لی، کے الیکڑک کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی 1100 میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم نہیں کرتا،کے الیکڑک نے آئندہ 10سال کا بجلی پلان بنایا ہے۔کے الیکڑک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل،نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری  کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے گھاس کاٹنے والے 65سالہ شہری کو پکڑ لیا