کورونا مزید 52 افراد کی جان لے گیا،3948 کی حالت تشویشناک

Sep 29, 2021 | 07:55:AM
،کورونا، اموات، ملک بھر
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 52 افراد جاں بحق ہوگئے۔1 ہزار 560نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح3.19فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں48ہزار836افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے،1 ہزار 560 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 3 ہزار948مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری،مزیدچار کشمیری نوجوان شہید