پنجاب میں سڑکوں پر خشک جھاڑو لگانے پر پابندی، پہلے پانی کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ ماحولیات پنجاب نے عوامی مقامات اور اہم شاہراہوں پر پانی چھڑکاؤ کے بغیر جھاڑو لگانے اور چونے کے پاؤڈر سے صفائی پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ ماحولیات پنجاب نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،ڈی جی محکمہ ماحولیات پنجاب عمران حامد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ دھول اورمٹی کئی گھنٹے تک فضا میں رُک سکتی ہے جو سموگ کا بڑا سبب بنتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی سویپنگ سے دھول مٹی فضا کو آلودہ بناتی ہے،رواں سیزن میں شاہراہوں کی پانی کے سپرے کے ساتھ سویپنگ لازمی ہے جبکہ چونے کے پاؤڈر سے صفائی پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اربوں کے فنڈز کی تقسیم روک دی گئی