بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے چالان ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک

Oct 29, 2025 | 09:28:AM
بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے چالان ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی آئی جی ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے چالان ہوگا۔

کراچی کے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ تمام شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس اپڈیٹ رکھیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق جو شہری لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلاتے پکڑے جائیں گے، ان پر بیس ہزار روپے چالان کٹے گا، ڈی آئی جی نے اسپیڈ لمٹ کی بھی وضاحت کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی اسپیڈ لمٹ صرف 60 ہے۔

پیر محمد شاہ کے مطابق 60 سپیڈ سے زیادہ چلانے پر شہریوں کو اوور اسپیڈنگ کا ٹکٹ جاری ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کو دہلی کنٹرول کررہا ہے، اسلام آباد کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے:خواجہ آصف
واضح رہے کہ شہر قائد میں فیس لیس چالان کے پہلے دن کی پہلی رپورٹ کے مطابق ای چالان کے نظام کے نفاذ کے بعد صرف 6 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری ہوئے، اور مجموعی طور پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان ہوئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ افتتاح کے بعد سسٹم میں تکنیکی بہتری کا عمل جاری تھا، جس کے باوجود صرف 6 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اوور اسپیڈنگ پر 419، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1 ہزار 535، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507، ریڈ لائن کراس کرنے پر 166، جب کہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان کیے گئے۔