اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، حماس نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کردی

Oct 29, 2025 | 09:21:AM
اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، حماس نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے  مغویوں کی لاشوں کی حوالگی اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باعث مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش اور  اس کی حوالگی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے گزشتہ روز  ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے بعد یہ عمل مؤخر کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:خبردار ! نلکے کا پانی ابال  کر بھی مت پیئں،شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری

حماس نے اپنے بیان میں  اسرائیلی بمباری کو  شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ رفح کراسنگ کی مسلسل بندش اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل معاہدے کی شرائط پامال کرنے اور اسے سبوتاژ کرنے پر تُلا ہوا ہے۔

حماس نے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدام کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ حملے بند کرے اور معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔