عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا قافلہ شاہدرہ چوک پہنچ گیا

Oct 29, 2022 | 10:24:AM
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا لاہور میں شاہدرہ چوک پر پڑاؤ، کچھ دیر تک اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز، عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا قافلہ شاہدرہ چوک پہنچ گیا۔ شاہدرہ میں کارکنان نے گل پاشی کر کے استقبال کیا۔ کنٹینر پر اسد عمر، شاہ محمود قریشی، اعظم خان سواتی، میاں محمود الرشید سمیت دیگر سوار ہیں۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا اگلا پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہوگا، اتوار کے روز لانگ مارچ کی اگلی منزل گجرات ہوگی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی لانگ مارچ کا استقبال کریں گے۔ لانگ مارچ کا پڑاؤ گجرات اور جہلم کے درمیان سرائے عالمگیر میں ہوگا۔

 پیر کے روز لانگ مارچ اپنی اگلی منزل جہلم کی جانب بڑھے گا جہاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے، منگل کے روز عمران خان گوجر خان سے ہوتے ہوئے روات میں پڑاؤ ڈالیں گے جہاں وہ لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان بدھ کو اسلام آباد کی جانب پیش قدمی سے متعلق حکمت عملی مرتب کریں گے۔