پاک بحریہ کے پی این ایس سیف کا سری لنکا میں ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) پی این ایس سیف سری لنکا میں ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس سیف کی سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے سری لنکن شہریوں کو امداد فراہم کی۔
پی این ایس سیف انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 25 میں شرکت کے لیے کولمبو میں موجود ہے، سری لنکا میں سمندری سائیکلون سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
پی این ایس سیف کا متاثرہ مقامی آبادی کے لیے فوری انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز جاری ہے،متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے پی این ایس سیف نے سری لنکن حکام کو امدادی سامان فراہم کیا ۔
امدادی پیکج میں کھانے کی اشیاء، تیار کھانے، خشک راشن شامل تھا، ابتدائی طبی امداد کی کٹس، ہنگامی ادویات اور ضروری سامان بھی شامل ہے،پاک بحریہ امدادی اقدامات کے تحت مزید انسانی امداد فراہم کرتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا