سینئراداکارہ عظمیٰ گیلانی پھر سےڈراموں میں کام کرنے کی خواہش مند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اورباصلاحیت اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے ایک بار پھر ڈراموں میں کام کرنے کی مشروط خواہش کااظہار کر دیا۔
عظمیٰ گیلانی آج کل پاکستان میں ہیں، حال ہی میں انہوں نے ریاستی ٹی وی کی سالگرہ کے خصوصی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے موجودہ ڈراموں اور ان کی کہانیوں پر کھل کر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا کہ ہم آپ کو دوبارہ اسکرین پر کب دیکھیں گے؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ گیلانی نے کہا کہ میں تو چاہتی ہوں کہ کام کروں اور کتنی دفعہ کہہ بھی چکی ہوں کہ مجھے ڈراموں میں لے لو کہیں یہ میرا آخری ڈرامہ ہی نہ ہو۔
عظمیٰ گیلانی نے پروگرام میں موجود اداکار جمال شاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ میرے لیے کچھ لکھوائیں، خدا جانے شاید یہ میرا آخری ڈرامہ ہو، لیکن میری پریشانی پاکستانی ڈراموں میں بزرگ خواتین کو دیئے جانے والے کرداروں کے حوالے سے ہے۔
سینئراداکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ڈراموں میں بزرگ خواتین کو عموماً ظالم ساس کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، میں ایسے بوڑھے رشتے داروں کے کردار ادا کرنا نہیں چاہتی۔
یہ بھی پڑھیں:’’ہمایوں سرفہرست ہیں‘‘، فلرٹنگ کے سوال پر مہوش حیات کا جواب وائرل
جمال شاہ نے اس موقع پرکہا کہ عظمی گیلانی کی شخصیت مختلف ہے اور ان میں حکمت اور ذہانت کی ایسی خوبیاں ہیں جو پاکستانی ڈراموں میں شاذ و نادر ہی پیش کی جاتی ہیں۔