چوہدری قاسم مجید بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے نئے چیئرمین بورڈ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ )صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیئرمین بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔
آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے نئے چیئرمین بورڈ مقرر کردیئے گئے ہیں۔
صدر آزاد کشمیر نے 30 اکتوبر 2023 کا سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کردیاہے اوران کی منظوری کے بعد چوہدری قاسم مجید نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،درخواستیں سماعت کیلئےمقرر
صدر کی منظوری کے بعد حکومت آزاد کشمیر نے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے،یہ تقرری بینک آف اے جے کے ایکٹ 2005 کی دفعہ 12 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر خزانہ عبدالماجد خان اس عہدے پر تعینات تھے۔