بائیڈن کے آٹو پین سے دستخط شدہ تمام ایگز یکٹو آرڈرز منسوخ کرنے کااعلان
سابق صدرنے تقریباً 90 فیصد دستاویزات پر آٹو پین سے دستخط کئے تھے،ڈونلڈٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدرجوبائیڈن کے آٹو پین سے دستخط شدہ تمام ایگز یکٹو آرڈرز منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کر رہا ہوں جو بائیڈن نے براہ راست دستخط کئے۔
ٹرمپ نے کہاکہ بائیڈن آٹو پین کے عمل میں براہ راست شامل نہیں تھے، اگر بائیڈن شمولیت کا دعویٰ کریں تو ان پر جھوٹی گواہی کا مقدمہ چلنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا واشنگٹن فائرنگ کی بنیاد پر پناہ گزینوں کا داخلہ نہ روکے:اقوام متحدہ کی اپیل
ڈونلڈٹرمپ کاکہناہے کہ بائیڈن نے تقریباً 90 فیصد دستاویزات پر آٹو پین سے دستخط کئے تھے۔