بابو سر ناران روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی

Nov 29, 2025 | 10:19:AM
بابو سر ناران روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بابوسر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

وادیٔ کاغان کے ٹاؤن ناران کو چلاس سے ملانے والے بابوسر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی دیامر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے بند ہیں۔

 برفباری سے سڑکوں پر خطرناک اور پھسلن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے،  دیامر اور خیبر پختونخوا کی حدود سے سکیورٹی واپس بلالی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صورتحال کے پیشِ نظر بابوسر روڈ تاحکمِ ثانی بند رہے گا۔