واشنگٹن فائرنگ کے بعد افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے معطل کر دیئے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا افغان شہریوں کے ویزوں پر عارضی طور پر پابندی لگائی گئی ہے، امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز نے بھی تمام پناہ گزین درخواستوں پر فیصلہ روک دیا ہے۔
The Department of State has IMMEDIATELY paused visa issuance for individuals traveling on Afghan passports.
— Department of State (@StateDept) November 28, 2025
The Department is taking all necessary steps to protect U.S. national security and public safety.
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا تھا، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی تھیں۔
امریکی ادارہ برائے شہریت و امیگریشن سروسز کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا آئے غیرملکیوں کی جانچ پڑتال ہوگی، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ فوری روک دی گئی ہے۔
اقدام سکیورٹی اور ویٹنگ پروٹوکولز کے مزید جائزے تک جاری رہے گا۔
دوسری طرف افغان مہاجرین نے درخواست کی ہے کہ امریکا مہاجرین کی درخواستوں پر کارروائی نہ روکے۔