پی ایس ایل 9: عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹیڈ اور حسن علی کراچی کنگز میں شامل

Nov 29, 2023 | 15:01:PM
پی ایس ایل 9: عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹیڈ اور حسن علی کراچی کنگز میں شامل
کیپشن: پی ایس ایل 9: عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹیڈ اور حسن علی کراچی کنگز میں شامل
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں حسن علی اور عماد وسیم نے ٹیم بدل گئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 9 کے لئے فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز میں شامل ہو گئے جبکہ  آل راؤنڈر عماد وسیم کی اسلام آباد یونائٹڈ میں شمولیت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپورٹس مین سپرٹ کی اعلیٰ مثال، رونالڈو نے دل جیت لئے

 اسلام آباد یونائٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری میں حاصل کیا  ہے اور ڈائمنڈ کیٹگری کے حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے ہیں۔

ادھر لاہور قلندرز کے مرزا طاہر بیگ اسلام آباد یونائٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میر حمزہ گولڈ سے سلور کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔