بر وقت انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ

Nov 29, 2023 | 13:12:PM
بر وقت انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) بر وقت انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آصف علی زرداری نے بر وقت انتخابات کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، سابق صدر کی جانب سے بنائی جانے والی مذاکراتی کمیٹیاں پنجاب، کے پی کے، سندھ اور بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی

آصف زرداری کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیاں انتخابات کے برقت انعقاد کے حوالے سے چاروں صوبوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں گیں جس کو تمام جماعتوں کی جانب سے اپنایا جائے گا۔