پی ٹی آئی میں الیکشن سے پہلے اختلافات،شیر افضل مروت کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

Nov 29, 2023 | 10:26:AM
 پی ٹی آئی میں الیکشن سے پہلے اختلافات،شیر افضل مروت کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( منظور حسین)مردان میں پی ٹی آئی میں الیکشن سے پہلے اختلافات سامنے آگئے ،شیر افضل مروت کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی، نیا پنڈورا بکس کھل گیا۔
سینئر رہنما شیر افضل مروت کا سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے خلاف مبینہ آڈیو میسج لیک ہو گیا،مبینہ آڈیو  میں عاطف خان نے کارکنوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ورکرز کنونشن کا بائیکاٹ کیا جائے، عاطف خان ذمہ دار آدمی ہیں انہوں نے یہ نامناسب بات کی ہے،  عاطف خان کو کوئی حق نہیں کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کنونشن کا بائیکاٹ کرے،علی امین کنڈاپور اور عاطف خان کو شوکاز دے کر وضاحت لے ۔

مبینہ آڈیو میں یہ بات بھی سامنے آئی  جس میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عاطف خان کی حرکتوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو بتاؤں گا، عاطف خان کی اس بات کو منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔

 یہ بھی پڑھیں: مہنگے پٹرول سے پریشان افراد کی سنی گئی