براز یل نے فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی

Nov 29, 2022 | 10:41:AM
براز یل , فٹبال ورلڈ کپ ,سوئٹزرلینڈ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)براز یل نے فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی ۔

گزشتہ روز فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔برازیل نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔،برازیل کی ٹیم 2 میچز میں 6 پوائنٹس لیکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پرہے۔


گروپ میچ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف فتح کے بعد برازیل نے ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔برازیل ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے سب سے زیادہ میچز  میں مسلسل ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

 
 برازیل 2002 سے 2022 تک 6 ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے 17 میچز میں اب تک ناقابل شکست ہے۔