بائیڈن نے چین سے نزدیک بگرام چھاؤنی کو خالی کرکے بڑی غلطی کی،ٹرمپ

Nov 29, 2021 | 23:47:PM
امریکا , سابق, صدر, ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی فوجیوں کے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے موجودہ صدر جو بائیدن  کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن نے بگرام چھاؤنی کو خالی کرکے بڑی غلطی کی۔

سپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین سے نزدیکی تعلقات ہونے کی وجہ سے بائیڈن کو بگرام چھاؤنی یا بگرام ایئربیس کو کسی بھی حالت میں خالی نہیں کرنا چاہئے تھا۔  ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بگرام ایئربیس خالی کرنا امریکا کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بحری جہاز نما جزیرہ ۔۔ لوگ بھاگ گئے ۔۔صرف ایک مکان رہ گیا۔۔وجہ جانئے

میڈیا رپورٹس کےمطابق فاکس نیوز سے گفتگو میں امریکا کے سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے یہ منصوبہ بھی تیار کیا تھا کہ امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد ان تمام چھاؤنیوں کو بمباری کرکے تباہ کر دیا جاتا جہاں پر امریکی فوجی تعینات تھے۔ یہ اس لئے کیا جانا تھا تاکہ افغان فوجی اس کا استعمال نہ کر سکیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا منصوبہ یہ تھا کہ بگرام چھاؤنی کو اپنے قبضے میں ہی رکھا جائے کیونکہ یہ چھاؤنی چین سے نزدیک ہے جس کی وجہ سے چین کے ایٹمی تنصیبات ہماری گرفت میں ہوتے۔ٹرمپ نے دعوی کیا کہ بگرام ایئربیس سے چین کے وہ ایٹمی تنصیبات بہت نزدیک ہے جہاں پر چینی ایٹم بم تیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کےاہم رکن نے اپنی ہی حکومت پرکرپشن کے الزامات لگا دیئے