مشہور جریدےاکانومسٹ نےمودی کی چالا کیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

Nov 29, 2020 | 17:55:PM
مشہور جریدےاکانومسٹ نےمودی کی چالا کیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشہور جریدے اکانومسٹ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ مودی سرکار ہندوستان کو غیر جمہوری بنانے لگی ہے۔ مودی سر کا ر کے وزرا کی اختیارات میں مداخلت عام سی با ت بن گئی ہے جس کی تازہ مثال صحافی ارناب گوسوامی کی ضمانت کا معاملہ ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اکانومسٹ لکھتا ہے کہ بھارتی فوج کو بھی سیاست میں گھسیٹا جا رہا ہے مو دی ہندو ستان کو غیر جمہوری بنارہا ہے ۔ سی ڈی ایس کے عہدے پر جنرل بپن راوت کی تعیناتی سیاسی امور میں مداخلت کا ثبوت ہے۔ الیکشن سے پہلے بھی مودی نے فوج کا سہارا لیا۔لداخ میں چین کے ساتھ تنازع کا بھرپور پراپیگنڈا کیا۔ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کو متنازعہ بنا کر فرض شناس افسران اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی عدالتیں مودی کی کٹھ پتلی بن چکی ہیں۔ ہزاروں مقدمات زیر التوا اور بے گناہ لوگ کئی سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔ اگست میں مودی نے کشمیر پر غاصبانہ حکمرانی مسلط کی۔اس دوران ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا لیکن عدلیہ خاموش رہی۔ یو پی پی اے میں ترمیم سے مسلمانوں کو دہشت گردی کے الزام میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ آزادی اظہار پر بھی غاصبانہ قانون بنائے گئے۔ان سب با توں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ہندوستان سے جمہور یت ختم ہو رہی ہے۔