علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھجوانے کا حکم جاری

Nov 29, 2020 | 10:46:AM
علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھجوانے کا حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھجوانے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ  پنجاب کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ علی قاسم گیلانی نے کورونا ایس او پیز  کی خلاف ورزی کی اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ علی قاسم گیلانی قاسم اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں جبکہ جلسہ کرنا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، علی قاسم گیلانی عوام کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں۔


 واضح رہے کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم نے ملتان کے قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن حکومت کی جانب سے جلسے جلوس نکالنے پر پابندی عائد ہے۔گزشتہ روز پورا دن ملتان کا قاسم باغ اسٹیڈیم میدان جنگ بنا رہا اور پولیس اور پی ڈی ایم کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

ملتان پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی سمیت 30 افراد کو گرفتار کیا جب کہ پیپلز پارٹی کے 370 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کیا۔پولیس کے مطابق علی قاسم گیلانی سمیت دیگر کارکنان پر مقدمہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے دروازے توڑنے اور کنٹیرز ہٹانے پر درج کیا گیا ہے۔