ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کر دی، ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ نکالنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر دی گئی، ایران کو متفق ہونا ہوگا وہ کبھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم نہیں رکھےگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے رُکے جہاز اب گزر سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ تقریباً منہدم پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں دفن ہے، افزودہ یورینیم کی یہ تباہی 11 ماہ قبل ہمارے بی ٹو بمبار حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ کو زمین سے نکالے گا، چین اور امریکا کے پاس یہ تکنیکی صلاحیت موجود ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ کام ایران اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون اور ہم آہنگی میں کیا جائے گا، ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ کو نکال کر پھر تباہ کر دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سیچوایشن روم میں حتمی فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا عید پر عوام کو تحفہ ؛پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان