حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان 

May 29, 2026 | 19:32:PM
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان 
کیپشن: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عید کے تیسرے دن عوام کے لئے تحفہ،وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا،اس وعدے پر ہو بہو عمل کیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 381روپے 78پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380روپے 78پیسے فی لٹر ہو گئی،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ایک ہفتے کیلئے ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لئے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا اور پبلک/گڈز ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لئے فیول پر سبسڈی دی۔جب خطے کے دوسرے ممالک میں پیٹرول حاصل کرنے کے لئے قطاریں لگی ہوئی تھیں، پاکستان میں وزیراعظم کے بر وقت اقدامات کی بدولت عوام کو پیٹرول اور ڈیزل دستیاب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے کمی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب دنیا میں تیل کا بد ترین بحران تھا، اس دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے 130 روپے سے زائد کی سبسڈی دے کر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکا گیا اور سبسڈی کی مد میں بھی عوام کو ریلیف مہیا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پرشاندارکارکردگی؛ مریم نواز کی ستھرا پنجاب ورکرزپرانعامات کی بارش، خوش کردیا