پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

May 29, 2026 | 18:04:PM
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کیپشن: پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں کا ٹرافی کیساتھ فوٹو شوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
 دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود ہے اور سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


اگلے دو میچز لاہور میں ہوں گے، دوسرا میچ دو جون اور تیسرا میچ 4 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کریں گی، مہمان ٹیم نے مچل مارش کی جگہ کوپر کونولی کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم پی ٹی آئی رہنما کو گرفتارکر لیا گیا