دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 148ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 148ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں اورضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے والے 74 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں اہم تبدیلیوں کی تیاریاں
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کاکہناہے کہ غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے پر 64مقدمات درج کئے گئے جبکہ سری پائے بھوننے والے 70 ملزمان کوگرفتارکرکے 49مقدمات درج کئے گئے۔