’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام میں مزید شہریوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

May 29, 2026 | 12:34:PM
’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام میں مزید شہریوں کو شامل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین )پنجاب حکومت نے “مریم کو بتائیں” پروگرام میں نئے اہلیت کے معیار کے تحت مزید شہریوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت نے ’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام کی اہلیت کے معیار اور فنانشل ایلوکیشن کی منظوری دے دی،پروگرام کے لیے مالی فنڈز اور بجٹ مختص کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ کی درخواست پر پنجاب حکومت نے’’ مریم کو بتائیں ‘‘ایپ کی سروسز کو وسعت دینے کی منظوری دی،حکومت نے پروگرام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے عزم کا اظہار کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 27-2026 ؛ حکومت اور سرکاری ملازمین آمنے سامنے
عوامی شکایات کے فوری ازالے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،’’مریم کو بتائیں‘‘ ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر مختلف بنیادی نوعیت کی سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔