منیٰ میں رمیِ جمرات کا سلسلہ جاری، طوافِ زیارت کا آج آخری دن

May 29, 2026 | 10:31:AM
منیٰ میں رمیِ جمرات کا سلسلہ جاری، طوافِ زیارت کا آج آخری دن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)منیٰ میں ایامِ حج کے 5ویں روز بھی حجاج کرام تینوں جمروں کی رمی کر رہے ہیں۔ حج کے اہم مناسک کی ادائیگی کے دوران لاکھوں عازمین عبادات میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے رہنمائی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اکثر حجاج کرام 12 ذی الحجہ کی رمی مکمل کرنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہو جائیں گے، جبکہ بعض حجاج 13 ذی الحجہ کی اختیاری رمی ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ جائیں گے۔

حجاج کرام کو ان کی رہائش گاہوں تک محفوظ واپسی کے لیے ناظمین کی نگرانی میں روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ رش اور گمشدگی جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔

حج کے تیسرے فرض، طوافِ زیارت، کی ادائیگی کا آج آخری دن بھی ہے، جس کے باعث مسجد الحرام میں زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

 سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے خدام الحجاج کو منیٰ کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ حجاج کی رہنمائی اور مدد یقینی بنائی جا سکے۔ بزرگ اور کمزور حجاج کی سہولت کے لیے وہیل چیئر ٹیمیں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔