چیف جسٹس کی زیر صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس، اہم تبدیلیوں سے شرکا کو آگاہ کیا

May 29, 2025 | 19:08:PM
چیف جسٹس کی زیر صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس، اہم تبدیلیوں سے شرکا کو آگاہ کیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کے دوران چیف جسٹس نے کمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلیوں سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے بتایا کہ ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری ارکان اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز ہوتے تھے، اب وکلا برادری کے غیر سرکاری نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے کمیشن کو فعال بنانے کیلئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا، چیف جسٹس نے تحقیقی ٹیم کیساتھ ریسرچ ایسوسی ایٹس کی شمولیت کی تجویز بھی دی۔

اجلاس میں ایڈووکیٹ خواجہ حارث ، فضل الحق عباسی، کامران مرتضیٰ نے شرکت کی، ایڈوکیٹ محمد منیر پراچہ، احمد فاروق خٹک نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کا مقصد قوانین کے جائزے کیلئے ایک مؤثر طریقہ کار تیار کرنا تھا۔

اجلاس کے دوران ایک ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کریں گے، کمیٹی میں خواجہ حارث، محمد منیر پراچہ اور کامران مرتضی شامل ہوں گے۔

کمیٹی ایک ماہ کے اندر قوانین کے جائزے کیلئے اہم امور کی نشاندہی کرے گی، عوامی رائے اور اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :تھانہ شادمان نذرآتش سمیت چار مقدمات میں 2گواہان کے بیانات قلمبند