سبی: مسافر کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

May 29, 2025 | 09:59:AM
سبی: مسافر کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سبی کے قریب دوسا کے مقام پر قومی شاہراہ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ دوسا کے مقام پر تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کے قابو کھونے کے باعث الٹ گئی۔

 واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:باغ؛گاڑی کھائی میں گرنے سے 5پولیس اہلکار جاں بحق

حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم پولیس اور مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو میں کیا۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے، ابتدائی رپورٹ میں تیز رفتاری کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔